Flower Delivery
 
English   |  اردو   |   پښتو
  Search
 
Register
Login
 

 آپ کیا کہنا چاہتے ہییں ؟

  کھلے ذہنوں کا پاکستان ( اوپن ماینڈزپاکستان) آپ کےلیےایک موقع فراہم کر رہا ہیے کے آپ آپنی آواز سنواییں- ہم دس تا انیس سال ءمر کے نوجوانوں کے لیے گروہوں کو تربیت دیتے ہیں – کہ وہ اخباروں اور ٹیلیو یژن کے لیے مضامین لکھیں ' تخلییقی عمل سے گزریں – پھر ہم ان کے تخلیقی کام کو شاءیع اور نشر کرتے ہیں-

                                                                                                                     => مزید

 

 

 
صفحہ اول
تربیعتی پروگرام کی رپورٹ

جیسا کہ میڈیا کی تربیعت دینے والے پروگرام لاگو کرنے کے اھم ذرایع ھیں، سکولوں  میں تربیعت شروع کرنے سے پہلے یہ ضروری تھاکہ اُن کے پاس پہلے سےطلبہ کوتربیعت دینے کافن ھو۔ تربیعت(مئ 18-21 ،09) کا یہ مقصد تھا کہ وہ شُرکاء کو پروگرام کے کُنٹیکسٹ، کنسیپٹ، لاگو کرنا اور تربیعت دینے کے طریقے سکھاناتھا۔ رچرڈمٔیرز نے یہ ٹریننگ کروای۔ انھوں نے پہلے سے تربیعتی مینول تیار کر رکھاتھا۔ جس کواُنھوںنےبعد میںدُہرایہ تاکہ وہ شُرکاء کافیڈبیک حاصل کرسکیں۔ تربیعت کی بنیاد مندرجہ ذیل نکات پر تھی۔ 

۱۔تعارف:۔

           

میڈیاٹرینرزکےساتھ ساتھ لاگوکرنےوالے این-جی-او پارٹنرزکے نمائندوں نےبھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔ ٹریننگ کے پہلے دن میں پروگرام اور پارٹنرز کا تعارُف اور ٹریننگ مینول شامل تھا۔ جیساکہ پروجیکٹ مینجر اوراین-جی-او پارٹنرز نے پروگرام کا مقصد اور ادارے کی ترجیحات کے بارے میں بتایا۔ اِسی طرح ایک میڈیا پارٹنر(ایکووا، کراچی پروڈکشن ہاوس) نے کمپنی کی سہولیات اور پروڈکشن کےبارے میں بتایا۔ اِس کےساتھ ساتھ این-جی-اوکےپارٹنرزنے آخرمیں چُنے ہوے ٹرینرزسےتعاروفی ملاقات کی۔

 

۲۔ ہم کیاسکھاتےہیں:-

 

دوسرےدن اِس بات کوزیرِغوررکھا گیاکہ ٹرینرزکوسکولوںمیں تربیعت کےدوران کِن مسائل کا سامناکرناپڑے گا اور اُن مسائل کے حَل بھی تجویز کئیے گئے۔ ذیرِ غور بحث سے جو اہم رُکن سامنے آیا وہ اُس تہذیب کی نازک مزاجی اور وہ ماحول تھا جس میں یہ ٹرینرز کام کریں گے۔ ورکشاپ کے دوسرے حصّے میں توجہ کا مرکز جرنلیزم کے بنیادی قواعداورکنسپٹ، کہانی لکھنا اوراچھی جرنلیزم پر حصّہ لینے والوں کا ردِعمل تھا۔ اِس سیشن میں جرنلیزم کی تہذیب اوراُن موضوعات کو ذیرِغورلایا گیا جن کو سکولوں میںٹرینِنگ کے دوران کراۓجائیں گے۔

 

۳۔ ہم کیسے پڑھاتے ہیں۔

 

تیسرےدِن پڑھانے کے طریقے اور مشقوں کو ذیرےِ غور رکھا گیا۔مختلف اجتماعی مشقیں ترتیب دی گیں جو حصّہ لینے والوں کو سٹوڈنٹ سینٹرڈ ٹیچنگ کو سمجھنے میں مدد دیتی تھی۔ ٹیچنگ کی کافی تجاویز بھی دی گیں۔ ٹرینِنگ کے تین مرحلوں کا تعارُف کروایا گیا۔ یہ پروسیس قدرتی طور پرآسان سے ذیادہ پیچیدہ جرنلِسٹک تہیوری اور پریکٹِس تک بڑھتا ہے۔ عام طورپر طلبہ پہلے مرحلے میں چیزوں اور لوگوں کے بارے میں اُسی ماحول:خاندان،   دوست اور سکول کلاس روم کے اندریا اُس کے پاس لکھیں گے۔ دوسرے مرحلے میں وہ لوکل علاقے: گاؤں یا قصبہ اور علاقایٔ سیاست اور اُفیشلز کے بارے میں لکھیں گے۔ تیسرے مرحلے میں وہ علاقایٔ یا بین لاقوامی جیسے بڑے موضوعات پر لکھیں گے۔

 

 ۴۔ شائع کرنا:-

 

ٹرینِنگ کے تیسرے دِن حصہ لینےوالوں نے یہ بات ذیرِغور لائ کہ وہ کہانیاں میڈیا کو کیسے بتائیں گے۔  اِس مرحلےمیں پراجیکٹ ایویلیویشن میتھڈولوجی اور کامیابی کو ذیرِبحث رکھاگیا۔

 
 
All rights reserved Privacy Statement    Terms Of Use
 
 
تربیعتی پروگرام کی رپورٹ تربیعتی پروگرام کی تصاویر